28 جنوری 2015 - 06:37
داعش اسرائیل کی مدد سے لڑرہے ہیں، صدر بشارالاسد

شدت پسند تنظیموں میں القاعدہ کو ایک منفرد مقام حاصل ہے کہ مشرق و مغرب کے درجنوں ممالک میں اس کے جنگجو سرگرم ہیں اور اس کی دہشت نے بڑے بڑے ممالک کو پریشان کررکھا ہے مگر اب شامی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اس تنظیم کے پاس جدید ائیرفورس بھی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر بشارالاسد نے یہ دعوی امریکی سیاسی جریدے "Foreign Affairs" کو ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کیلئے برسر پیکار باغیوں کی مدد میں اسرائیل پیش پیش ہے اور اس کی ائیرفورس بھی باغیوں کی ائیرفورس کے طور پر استعمال ہورہی ہے لہٰذا یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان کے خلاف لڑنے والے القاعدہ جنگجوﺅں اور باغیوں کے پاس ایک جدید ائیرفورس بھی ہے۔

انہوں نے حکومت کو گرانے کیلئے سرگرم عناصر کو القاعدہ اور اسرائیل کے کارندے قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ اسرائیل نہ صرف باغیوں کو جنگی سازو سامان فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں اہداف کے بارے میں ہدایات بھی فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی افواج جب پیش قدمی کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرتی ہیں تو اسرائیلی ائیرفورس باغیوں کی مدد کیلئے متحرک ہوجاتی ہے اور یوں دہشت گردوں کی ائیرفورس کے طور پر کام کرتی ہے۔

.......

/169